پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا،نواز شریف

فلسطینی عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں اور غاصب قوت کے ہاتھوں ان سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے،یوم یکجہتی پر پیغام

بدھ 25 نومبر 2015 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اس عزم کو دہرایاہے کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی اپنے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا دن منا رہے ہیں اور ہمیں فلسطینیوں کو اب تک کا حق نہ ملنے پر سخت مایوسی ہے فلسطینی عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں اور غاصب قوت کے ہاتھوں ان سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ہم ایک بار پھر فلسطینی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں حمایت جاری رکھے گی یہ فلسطینی عوام کا حق ہے جس سے انہیں زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مشرق کے وسطی کے تنازع کا منصفانہ حل صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :