وزیر اعظم کا مریم مختار کے والدکرنل ریٹائرڈ مختار احمد کو فون،مریم کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

ایسی بیٹیاں قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہیں اس کی خدمات کو پاک فضائیہ اور پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،محمد نوازشریف

بدھ 25 نومبر 2015 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ مریم مختار کے والد کیپٹن ریٹائرڈ مختار احمد کو فون کیا اور ان سے مریم کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ مختار احمد نے وزیراعظم سے کہاکہ مریم میری نہیں بلکہ آپ کی بھی بیٹی تھی بلکہ وہ پوری قوم کی بیٹی تھی ۔

(جاری ہے)

مریم کی بے مثال قربانی پوری قوم کی بخشش کا سبب بنے گی ۔وزیر اعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مریم کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔انہوں نے کہاکہ ایسی بیٹیاں قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہیں اس کی خدمات کو پاک فضائیہ اور پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔