سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہراپوزیشن جماعتوں کا دھرنا
بدھ 25 نومبر 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ میں پہلے اوردوسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن کے دوران بدترین دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کراچی کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کادھرنا،سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کی جانبداری کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی ،پہلے اوردوسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں دوبارہ کرانے کامطالبہ کیاگیا،بلدیاتی الیکشن کے دوران خیرپور،مٹھی ،تھرپارکر،جیکب آباداورنوشہروفیرزمیں سندھ حکومت کے من پسندآراوزکے ذریعے منظم طریقے سے دھاندلی کرانے اورنئی حلقہ بندیوں کے بعدسندھ کے حکومت کی مداخلت پرسابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم ،فنکشنل لیگ کے رہنماء جام مددعلی ،مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو،وفاقی وزیرغلام مرتضی جتوئی کے فرزندراضی خان جتوئی ،تحریک انصاف سندھ کے صدر نادراکمل لغاری ،ایم پی اے عبدالحفیظ،ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران کے سیدشفقت حسین شاہ شیرازی ،مسلم لیگ ن کے رہنماء عبدالمنان بروہی ،میرمقبول ابڑواوردیگرپارٹی کے رہنماوٴں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دوگھنٹے سے طویل دھرنادیا،محمداسلم ابڑوکاکہناتھاکہ جیکب آبادمیں بارہ ہزارجعلی شناختی کارڈزکی نادراکی جانب سے تصدیق کے باوجودالیکشن کمیشن نے تاحال کوئی نوٹس نہی لیا، الیکشن کمیشن کی سست روی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے تیسرے مرحلہ کے تحت ہونے والے الیکشن میں بھی بہتری کی کوئی امیدنہیں رکھی جاسکتی،سابق وزیراعلی سندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن پہلے اوردوسرے مرحلہ کے دوران ہونے والے دھاندلی الیکشن کالعدم قراردے کردوبارہ الیکشن کرانے کااعلان کرے ،جام مددعلی ،نادراکمل لغاری ،حفیظ الدین ،عبدالمنان بروہی ،سیدشفقت شاہ شیرازی اوردیگررہنماوٴں نے بھی دھاندلی کاذمہ الیکشن کمیشن کوقراردیتے ہوئے انتخابات کوفوری طورپرکالعدم قراردینے کامطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ ہماری یہ جدوجہداس وقت تک جاری رہے گی جب تک الیکشن کی نئی تاریخ کااعلان نہیں کردیاجاتا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.