جنوبی پنجاب کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘سردار شیر علی گورچانی

بدھ 25 نومبر 2015 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبے بھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے جارہے ہیں،تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پورمیں عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی گئی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اورقیمتی سرمایہ ہے،پنجاب حکومت نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک وقوم کوترقی کی منزل سے ہمکنارکرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ،دانش سکول سسٹم،ذہین طلباء و طالبات کو وظائف کی فراہمی، پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے تعلیمی پروگرام اورپوزیشن ہولڈرزکے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کو مطالعاتی دورے حکومت پنجاب کے ایسے انقلابی اقدامات ہیں جن سے تعلیم کے شعبے پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :