صوابی ،ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ،دس زخمی ہو گئے

بدھ 25 نومبر 2015 16:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جب کہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق موضع مرغز میں رکشہ اُلٹ جانے سے چار افراد سلمان، کامران، ہلال اور محمد عارف زخمی ہو گئے جب کہ بام خیل مرغز روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار تیمور ولد طاہر علی سکنہ بام خیل کی تیز رفتاری کے باعث دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے ایک پینٹ کمپنی کا سیلز منیجر محمد اسرار ولد محمد یونس سکنہ کٹی گھڑی مردان حال زیدہ جاں بحق جب کہ تیمور شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موضع کلابٹ میں موٹر کار اور رکشہ کی ٹکر سے ایک نوجوان عبداللہ سکنہ کوٹھا جاں بحق جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :