پنجاب بھر میں567ٹریفک حادثات میں 8ا فراد جاں بحق665زخمی

بدھ 25 نومبر 2015 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز567ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق اور 665شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ200افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 270 ڈرائیورز،11کم عمرڈرائیو،319مسافراور76پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت103 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں73متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 30 حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل665متاثرین میں 522مرد اور143خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں94افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور425فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 146زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں446موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،53موٹر کاریں،43مسافربسیں،21ٹرک اور78دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :