کراچی:سانحہ صفورا کیس، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقررکرنے کی سمری مسترد

بدھ 25 نومبر 2015 16:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)حکومت سندھ نے سانحہ صفورا کیس کے لیے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی سمری مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام نے محمد خان برڑو اور مبشر مرزا کو خصوصی وکیل سرکار مقرر کرنے کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوائی جسے اس موقف کے ساتھ مسترد کردیا گیا کہ کیس کے لیے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی ضرورت نہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ہی کیس چلائے گا۔ذرائع کے مطابق صفورا حملہ کیس ملٹری ٹرائل کورٹ میں بھیجنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔