ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کے مجرم کاشف احسان کو عمر قید ،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:47

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج عارف محمود خاں نے مقدمہ قتل کے مجرم کاشف احسان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔اس مقدمے میں ملوث ملزم کے بھائی وحید کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

استغا ثہ کے مطابق گوجرہ کے نواحی چک 361 ج ب کے محمد ریاض کا بھائی محمد بلال تین سال قبل نواحی چک 362 ج ب کے غلام مصطفے گجر کے ہاں مہندی کی تقریب میں موجود تھا۔اسی دوران چک 338 ج ب کے دو بھائیوں کاشف اور وحید نے فائرنگ کی جس سے بلال شدید زخمی ہو گیا جوکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔تھانہ صدر پولیس نے دونوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کر کے چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کر دیا۔فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر کاشف کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :