ٹوبہ ٹیک سنگھ ،دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں معمر خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:47

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں معمر خاتون سمیت پانچ افراد شد ید زخمی علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گای۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ دو سیاسی گروپوں میں تصادم ہو گیا جس دوران فائرنگ سے معمر خاتون ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نواحی چک 294 گ ب میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے فرزند علی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری فرزند گجر کے حامیوں کے مابین گلی میں گیس لائن بچھانے کے معاملے پر لڑائی ہوئی۔پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے حامی گروپ کے مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرزند علی کی دادی عظمت بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔فائرنگ کے باعث ن لیگ کا فرزند گجر اس کا بھائی سردار محمد اور اس کی بہن سکینہ بی بی اور بھٹہ ولد رحمت علی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے ہی حامیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر فرزند علی بھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا۔زخمیوں میں سے سردار محمد گجر کو تشویش ناک حالت ہونے کے باعث فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بلدیاتی الیکشن کی رنجش کی بنا پر چک 293 ج ب میں دو سیاسی گروپوں کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں سے ایک شخص مقبول احمد زخمی ہوا تھا جو کہ آج موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔یہ لڑائی منظور الہی اور صادق گروپ کے مابین ہوئی تھی لیکن اس سلسلے میں پولیس کے خلاف کسی بھی گروپ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :