کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سکیم جاری

بدھ 25 نومبر 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5 دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبرکو کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے جس کے تحت شہربھرمیں 70 لاکھ 65 ہزار284 ووٹرزاپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، رجسٹرد ووٹرزمیں 40 لاکھ 65 ہزار284 مرد جب کہ 30 لاکھ 17 ہزار35 خواتین شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی ، ملیراورکورنگی میں مجموعی طورپر4 ہزار152 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 505 مردانہ ،471 خواتین اور 3 ہزار162 مشترکہ ہوں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 4ہزار152 پریزائیڈنگ افسران ،23 ہزار 549 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران۔ 14ہزار 849 پولنگ آفیسرز اور 536 نائب قاصد تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :