الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کردی
بدھ 25 نومبر 2015 16:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ عملے سے کوتاہیاں ہوئیں تاہم دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ،تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی اعلان کیا جائے گا تاہم ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ کہیں سے لکھا ہوا آیا ،اگر جسٹس (ر)کاظم ملک کو تبدیل نہ کیا جاتا تو اس حلقے میں بھی این اے 122طرز کا فیصلہ یقینی تھا ۔
الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے این اے 118میں مبینہ دھاندلی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار حامد زمان کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف دھاندلی کے شواہد پیش نہیں کر سکے ۔(جاری ہے)
انتخاب میں پولنگ عملے کی غلطیاں سامنے آئیں تاہم انہیں دھاندلی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ان کوتاہیوں کی انکوائری کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کر دی ۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ۔الیکشن
کمیشن ڈبل ووٹ کاسٹ ہونے کی انکوائری کرے ۔ انتخاب میں سامنے آنے والی کوتاہیوں کی بھی انکوائری کی جائے اور اگر کسی کی ذمہ داری بنتی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماملک ریاض نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شیر کی جیت ہے ،یہ حق سچ اور جمہوریت کی فتح ہے اور اس فیصلے نے 2013ء کے عام انتخابات کے شفاف نتائج پر مہر ثبت کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے بغیر ثبوتوں کے الزامات عائد کئے ۔ مجھے مخالف امیدوار پر 60ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی ۔ ایک لاکھ 40ہزار ووٹروں نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کرایا تھا ۔حق میں فیصلہ آنے سے پی ٹی آئی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی تھی اور آج بھی مخالفین کو اسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ تحریک انصاف کے رہنماحامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک کے تبدیل ہونے پر تحفظات تھے اور فیصلے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کہیں سے لکھا ہوا ہے آیا ہے۔اگر موجودہ الیکشن ٹربیونل کے جج کی بجائے کاظم ملک جج ہوتے تو 99فیصد یقین تھاکہ یہاں بھی این اے 122والا فیصلہ آنا تھا کیونکہ این اے 118میں ہونے والی بے ضابطگیاں این اے 122سے بھی زیادہ تھیں ۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی اعلان کیا جائے گا ۔ قبل ازیں فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور مخالف قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتی رہی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات بھی رہی ۔حق میں فیصلہ آنے کی خوشی میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے اپنی قیادت اور ملک ریاض کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن مایوسی کے عالم میں گھروں کو لوٹ گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.