لاہور میں 800ارب کی میٹرو بنادی، جنوبی پنجاب کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیاگیا،سید احمد محمود

بدھ 25 نومبر 2015 16:36

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) سابق گورنر پنجاب اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سید احمد محمودنے کہا ہے کہ تخت لاہور نے ہمیشہ ہمارے ضلع کو ترقیاتی کاموں میں پیچھے رکھا اور 400ارب کے بجٹ میں سے رحیم یارخان کو اس کاجائز حق نہیں ملا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 800ارب روپے کی میٹرو بس بنادی ہے اور جنوبی پنجاب کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا انھوں نے کہا کہ کہ اب عوام کو سمجھ آگئی ہے انشااللہ اب جیت پیلز پارٹی کا مقدر ہے-انہوں نے کہا کہ پی پی رحیم یارخان میں پانچ یوسیز میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں اور ہمارے 112 ٹکٹ ہولڈرز چاروں تحصیلوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر جنوبی پنجاپ کو اس کا حق دلائیں گے انھوں نے کہا کہ میں جب سے پیپلزپارٹی میں آیا ہوں اپنے آپ کو اچھا محسوس کرتاہوں اور خوش ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں جب تک مسلم لیگ نواز کے ساتھ تھا تو میری ٹانگیں کھینچی جاتی رہیں اسلئے اب دوبارہ مسلم لیگ ن میں جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا -

متعلقہ عنوان :