مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کے امکانات کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ‘پاکستان

بدھ 25 نومبر 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء)پاکستان نے سلامتی کونسل پر مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کے امکانات کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی پوری دنیا کی توجہ اور حمایت کے حقدار ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر بحث کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ کے قیام کا پائیدار اور منصفانہ حل 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے سلامتی کونسل پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا فلسطینی پوری دنیا کی توجہ اور حمایت کے حقدار ہیں۔