قومی اسمبلی نے کمپنیز ترمیمی بل، اینٹی منی لانڈرنگ بل اور سٹاک ایکسچیجز کے انضمام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلئے

بدھ 25 نومبر 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے کمپنیز ترمیمی بل، اینٹی منی لانڈرنگ بل اور سٹاک ایکسچیجز کے انضمام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلئے جبکہ ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2015 ‘پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2015ء پیش کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے (اینٹی منی لانڈرنگ) انسداد تطہیر زر (ترمیمی) بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیز ترمیمی بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اس کی ایوان سے شق وار منظوری لی جس کے بعد ایوان نے بل کی متفقہ منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سٹاک ایکسچینجز شراکت ڈی میوچلائزیشن و انضمام (ترمیمی) بل 2015ء سینٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی گئی۔

وزیر خزانہ نے بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دور ان وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے کی حیثیت سے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے قیام کیلئے نیز اس کے انتظام و کنٹرول کے لئے احکام وضع کرنے کا بل ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل 2015ء پیش کیا۔ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر زاہد حامد نے پاکستان بیت المال ایکٹ 1991ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2015ء پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :