جانکی دیوی ہسپتالمیں پولیس کا ہسپتال انتظامیہ کوحراساں کرنے کا سلسلہ جاری

بدھ 25 نومبر 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) ایبٹ روڈ پر واقع جانکی دیوی ہسپتال میں پولیس نے ہسپتال انتظامیہ کو نہ صرف گذشتہ ایک ہفتہ سے حراساں کررکھا ہے بلکہ ہسپتال کے مرکزی گیٹ کو بھی قبضے میں لیتے ہوئے لوگوں کا آنا جانا بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق نے اس سلسلہ میں نہ صرف محکمہ بلکہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور دیگر ذمہ دار افسران کو درخواست دی تھی مگر ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود پولیس ہسپتال کے باہر قابض ہے۔

اس سلسلہ میں ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی جس پر گذشتہ روز ہائیکورٹ نے جانکی دیوی جمعیت سنگھ ہسپتال کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :