راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 16:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون میں اضافے اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی. آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک برازیل کے دوستانہ تعلقات اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا . علاوہ ازیں ملاقات میں 2016ء کی اولمپکس کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی.