بھارت کے اندر مودی حکومت نے جو حالات پیدا کئے ہیں آنے والے دنوں میں وہاں پر اپنے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے؛ وزیر مملکت قومی صحت سائزہ افضل تارڑ

بدھ 25 نومبر 2015 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت قومی صحت سائزہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے اندر مودی حکومت نے جو حالات پیدا کئے ہیں آنے والے دنوں میں وہاں پر اپنے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ ترکی اور روس کے درمیان جب پاکستان کی ضرورت ہو گی تو وہ اپنا کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بہت سے مذاہب اور طبقات موجود ہیں ان کو اکٹھا رکھنے کے لئے بھارت کا سکولر سوچ کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے موودی حکومت نے جو حالات پیدا کئے ہیں آئندہ آنے والے دنوں میں وہاں پر خود ان کے اپنے لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو ایک دوسرے کی پاسداری کرنی چاہئے ۔

روس اور ترکی کے درمیان جو کشیدگی ہے اس میں اگر پاکستان کی ضرورت ہوئی تو وہ اپنا کردار ضرور ادا کرے گا ۔