صدر مملکت کی صنعتکاروں وایکسپورٹرز کی تقریب میں دھواں دھار تقریر سے صنعتکار اور ایکسپورٹرز پریشان

بدھ 25 نومبر 2015 16:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کی صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کی تقریب میں دھواں دھار تقریر سے صنعتکار اور ایکسپورٹرز پریشان ہوگئے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت جنہوں نے سپاسنامے کے جواب میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی تھی بعد ازاں انہوں نے اچانک صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیکس ادا کرنے اور اپنے سے کم درجے کے لوگوں کی خدمت کرنے کی طرف توجہ دینے کیلئے کہا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ اتنے مطالبات کئے کریں جو جائز ہوں کیونکہ میں خود بھی اسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہوں مجھے علم ہے کہ ہم کس طرح سے ٹیکس چوری کرتے ہیں جس پر ہال میں موجود ایکسپورٹرز اور صنعتکار صدر کی تنقید سے پریشان ہوگئے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے پریشانی کے عالم میں ملک کے بڑے صنعتکار سہم گئے صدر کی تقریر کے بعد ہال میں موجود ایکسپورٹرز اور صنعتکار وں نے کہا کہ اس طرح کی تقریر نہیں ہونی چاہیے تھی تقریر میں ہمیں مراعات کی بجائے الٹا ہمیں بے عزت کردیا گیا جو افسوسناک بات ہے

متعلقہ عنوان :