جیلوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنانے کا فیصلہ

بدھ 25 نومبر 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء)محکمہ جیل خانہ جات سے وابستہ سینئر اہلکار نے آن لائن کو بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں ہسپتال بنانے کیلئے محکمہ جیل خانہ جات نے مختلف اداروں سے رابطہ کے بعد ان کی جانب سے مالی معاملات میں مدد کرنے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کے بعدصوبہ بھر کی جیلوں میں ہسپتال بنانے کا کام شروع کردیا جائیگا۔