فنڈز کی کمی پولیس کیلئے” نیا ہیلی کاپٹر“ التوا کا شکار

بدھ 25 نومبر 2015 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پنجاب پولیس کے لیے ”بلکل“نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا منصوبہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کی طرف پولیس دفاتر کو نشانہ بنانے اور سینئر پولیس آفیسر کی ریکی کرنے اور مسلسل دھمکیوں کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب پولیس کو”فضائی نگرانی“ کیلئے تین ہیلی کاپٹر دئیے جائیں تاہم ابھی ایک ہیلی کاپٹر کیلئے حکومت پنجاب نے منظوری دے کر اشتہار جاری کردیا ٹینڈرز کے ذریعے مختلف کمپنیوں سے کوٹیشنز بھی موصول ہو چکی ہیں تاہم فنڈز کی کمی کی وجہ سے نئے مالی میں نیا ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :