لاہور میں چلائی جانیوالی ٹورسٹ بس لاہور کی پوری دنیا میں اسی طرح مشہوری کا باعث بنے گی؛وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف

بدھ 25 نومبر 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں چلائی جانیوالی ٹورسٹ بس لاہور کی پوری دنیا میں اسی طرح مشہوری کا باعث بنے گی جس طرح لندن میں چلائی جانے والی سیاختی بس لندن کی مشہوری کا باعث بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں لاہور میں چلائی جانے والی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں کئی دہائیوں تک ڈبل ڈیکر بس چلی لیکن بعد میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور یے اور خصوصی طور پر پاکستان بھر سے آنے والے شہری اس بس میں بیٹھ کر لاہور کا دورہ کریں گے۔ لاہور کے سائلٹ سین کا نظارہ میں گے سیاح نیلے رکشاوں میں بیٹھ کر اندرون شہر کی سیر کر یں گے۔ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، شاہی حمام اور دیگر تاریخی عمارات کی سیافت کریں گے اس بس میں پاکستانی اور غیر ملکی سیاح سیاحت کرسکیں گے۔ شہر میں اس قسم کی ترید سیاختی بس بھی چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سٹیزی خصوصی افراد اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کیے لئے سیاختی بس کا ٹکٹ نہیں ہوگا ۔ طلباء کے لیے بس کا ٹکٹ 100روپے اور عام شہریوں کے لیے 200روپے فی کس ہوگا۔