پنجاب حکومت کے جانب سے صوبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے 8ارب 65کروڑ روپے کی رقم وفاقی حکومت کے کسان پیکج کے حوالے کرنے سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت کے جانب سے صوبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے 8ارب 65کروڑ روپے کی رقم وفاقی حکومت کے کسان پیکج کے حوالے کرنے سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد مذکورہ رقم کسان پیکج کے حوالے کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے مذکورہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں جن میں انرجی پروجیکٹ ،صاف پانی پروجیکٹ، لٹریسی پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں کے بجٹ سے کٹوتی کی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا گھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :