سول کورٹس کے باہر وکلاء اور ایس ایچ او اسلام پورہ کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پہل کے بعد وکلاء برادری نے معاملہ کو کنٹرول کر لیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) سول کورٹس کے باہر وکلاء اور ایس ایچ او اسلام پورہ کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پہل کے بعد وکلاء کمیونٹی نے معاملہ کو کنٹرول کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ ناخوشگوار واقع اس وقت پیش آیا جب پولیس کی بھاری نفری نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر وکلاء کی گاڑیاں ہٹاتے ہوئے سول کورٹ کے گیٹ بند کر دیے جس کی وجہ سے وکلاء کمیونٹی سول کورٹ کے اندر اور باہر محبوس ہوکر وہ گئی تھی وکلاء کمیونٹی کا مطالبہ تھا کہ گاڑیوں کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر سے گاڑیاں نہ اٹھائی جائیں اور سول کورٹ کے دروازے کھولے جائیں جبکہ پولیس کا موقف تھا کہ چونکہ الیکشن ٹربیونل سے حلقہ این اے 118کا فیصلہ آنے والا ہے اور سیاسی کارکن الیکشن ٹربیونل کے باہر موجود ہیں جس کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے اقدامات وکلاء اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔