Live Updates

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار بہت کم کامیاب ہوں گے، حکومت خارجہ پالیسی پر سنجیدہ بات نہیں کر رہی ہے؛رہنما تحریک انصاف اسد عمر

بدھ 25 نومبر 2015 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار بہت کم کامیاب ہوں گے حکومت خارجہ پالیسی پر سنجیدہ بات نہیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے ہمارے امیدواروں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار بہت کم کامیاب ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے خلاف ایکشن لے جو انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ترکی اور روس کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جو حالات ہیں اس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہمیت اختیار کر رہی ہے تاہم موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی میں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات