قومی اسمبلی نے انٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2015 ، کمپنیات ترمیمی بل، اسٹاک ایکسچینز شراکت ، ڈی میوچلائزیشن ، انضمام ترمیمی بل منظور کر لیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے انٹی منی لانڈرنگ ( ترمیمی ) بل 2015 ، کمپنیات ( ترمیمی ) بل 2015 ، اسٹاک ایکسچینز شراکت ، ڈی میوچلائزیشن اور انضمام ( ترمیمی ) بل 2015 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اینٹیہ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010میں ترمیم کرنے کا بل ( اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی ) بل 2015 کو پیش کیا جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا اسی طرح وزیر خزاہ اسحاق ڈار نے کمپنیات آرڈیننس 1984 میں مزید ترمیم کرنے کا بھی کمپنیات ( ترمیمی ) بل 2015 کو بھی پیش کیا جس کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹاک ایکسچنیز ( شراکت ، ڈی میوچلائزیشن اور انضمام ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کا بل اسٹاک ایکسچینز شراکت ، ڈی میوچلائزیشن اور انضمام (ترمیمی) بل 2015 کو اسمبلی میں پیش کیا جس کو بھی متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :