کراچی:رینجرزکا ٹارگٹڈ آپریشن‘تین دہشتگرد گرفتار

بدھ 25 نومبر 2015 16:15

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء ) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقہ قیوم آباد میں چھاپہ مارا جس میں کالعدم تنظیم کے3دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ،دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔