Live Updates

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی پٹیشن خارج کردی‘ملک ریاض کی کامیابی کر برقرار رکھا گیاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔25 نومبر۔2015ء) لاہور کے الیکشن ٹر یبونل نے(ن) لیگی ایم این اے ملک ریاض کے خلاف دھاندلی ثابت نہ ہونے پر تحر یک انصاف کی پٹیشن مسترد اور انکی درخواست کو بھی خارج کر دیا‘ ٹر یبونل نے اپنے فیصلے میں عام انتخابات میں لاہور کے این اے 118سے کامیاب ہونیوالے ملک ریاض کی کا میابی کو بر قرار ررکھا ہے‘الیکشن کمیشن کے باہر (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے جبکہ تحر یک انصاف کے امیدوار حامدزمان نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپر یم کورٹ جانے یانہ جانے کا فیصلہ کیا جا ئیگا‘ لیکن فیصلہ سننے کے بعد لگتا ہے کہ فیصلہ کہیں اور سے لکھا آیا ہے اور اگر الیکشن ٹر یبونل کے پہلے جج جسٹس (ر) کاظم ملک ہوتے تو99یقین ہے کہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف اور تحر یک انصاف کے حق میں آتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن ٹر یبونل کے جج محمد رشید قمرنے (ن) لیگ کے لاہور کے حلقہ این اے118سے کا میاب ہونیوالے ملک ریاض کے خلاف تحر یک انصاف کے حامدزمان کی جانب سے دھاندلی اور (ن) لیگی ملک ریاض کے انتخابی نتائج کوکالعدم قرار دینے کے متعلق درخواست کا تقر یبا 2سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی اس لیے تحر یک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی درخواست بھی خارج کی جارہی ہے اور ملک ریاض کی کامیابی کو درست قرار دیا گیا ہے ٹر یبونل نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ نادرہ سے حاصل ہونیوالی رپورٹس میں بھی انتخابی دھاندلی یا ووٹ میں فراڈ ثابت نہیں ہوسکا جبکہ ٹر یبونل کے فیصلہ سنانے کے وقت (ن) لیگ کے ملک ریاض اور تحر یک انصاف کے حامدزمان کے علاوہ انکے وکلاء بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

تحر یک انصاف کے حامد زمان نے کہا کہ جب الیکشن ٹر یبونل کے جج جسٹس کاظم ملک کو انکے عہدے سے حکو مت نے ہٹایاتو ہم نے اس وقت تحفظات کا اظہار کیا لیکن اب ٹر یبونل کا جو بھی فیصلہ آیا اسکو تسلیم کرتے ہیں لیکن جس طر ح فیصلہ سنایا گیا اس سے لگتا ہے کہ فیصلہ کہیں سے لکھ کر آیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات