سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نیب نے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نیب نے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا، راجہ پرویز اشرف پر انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت میں گھپلوں کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راجہ پرویز اشرف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت میں گھپلوں کے الزامات پر تحقیقات کیلئے پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ساتھ انفارمیشن وزارت کے دیگر افسران کو بھی نیب میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔