شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو آرمی قبرستان ملیر میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:03

شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو آرمی قبرستان ملیر میں سپرد خاک کر دیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو آرمی قبرستان ملیر میں سپرد خاک کر دیا گیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، پاک فوج اور پاک فضائیہ کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کو ملیر میں آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید خاتون کو سلامی دی۔ واضح رہے کہ مریم مختیار کو پاکستان کی پہلی شہید خاتون ہونے کااعزاز حاصل ہے۔ منگل کو خاتون پائلٹ مریم مختیار تربیتی پرواز لے رہی تھیں کہ طیارہ گر گیا تھا جس کے باعث مریم شدید زخمی ہوگئی تھیں، زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئی تھیں

متعلقہ عنوان :