سوات اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

بدھ 25 نومبر 2015 16:02

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) سوات اور گردونواح میں میں 4.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ۔جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمات کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھاجبکہ گہرئی 148کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوات میں آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا،زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مکانات کی تعمیر ونو کے حوالے سے حکومت کی جانب سے امداد کے اعلانات بھی کیئے گئے ہیں جن پر کام حکومتی حلقوں کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :