منڈی بہاوٴ الدین،نہر میں پھینکے گئے 3میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی

بدھ 25 نومبر 2015 16:02

منڈی بہاوٴ الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء )منڈی بہاوٴالدین میں نہر میں پھینکے گئے 3 میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی، گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

(جاری ہے)

منڈی بہاوٴ الدین میں باپ کے ہاتھوں نہر میں پھینکے جانے والے ایک بچے کی لاش مانو چک کے قریب نہر سے مل گئی،علاقہ مانگٹ کے رہائشی فیض احمد نے 6روز قبل اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے 3 بیٹوں کو آر کیو لنک نہر میں پھینک دیا تھا۔ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے،ریسکیو اہلکاروں نے مانو چک کے قریب نہر سے 10سالہ اویس کی لاش نکال لی جبکہ اسد اور زین کی تلاش جاری ہے۔