کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کے حوالے سے درخواست منظور
بدھ 25 نومبر 2015 16:01
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست منظور کرلی گئی۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تو کسٹم حکام نے اپنا جواب جمع کرایا۔کسٹم حکام نے عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کے روبرو ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ مقدمے کی اہم شہادتی دستاویز ہے، پاسپورٹ ملنے کے بعد ایان علی بیرون ملک چلی جائیں گی اور اس کے بعد ان کی وطن واپسی شاید ممکن نہ ہو، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور پاسپورٹ کی واپسی سے اس پر اثر پڑے گا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سْننے کے بعد ملزمہ کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
ایان علی کو اپنی ذاتی جائیداد بھی ضمانت کے طور پر رکھوانے کا حکم دیا گیا ہے جو ان کے وطن واپس نہ آنے کی صورت میں ضبط کرلی جائے گی۔اس کے علاوہ ملزمہ سے ایک شخصی ضمانت بھی طلب کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
فاضل جج نے کئی ماہ کی سماعت کے بعد ماڈل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 8 دسمبر کو ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کی تھی۔ملزمہ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست 2 ہفتے قبل دائر کی گئی تھی۔عدالت نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر کسٹم حکام سے آئندہ پیشی پر جواب طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اْس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برا?مد ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.