لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فراڈ کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر۔2015ء) عدالت کے روبرو ملزم فضل کریم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکے موکل کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں فراڈ کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔پولیس نے کسی بھی ثبوت کے بغیر ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے لہذا عدالت اسکی ضمانت منظور کرئے۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فضل کریم نے مدعی سے فراڈ کر کے اسے لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کر دیا اور اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہے لہذا عدالت ملزم کی ضمانت منظور نہ کرئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :