انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبروبلدیاتی انتخابات میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تیرہ ماہ کے بچے کے خلاف درج مقدمے کا نام خارج کرنےکے لئے دائر درخواست کی سماعت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبروبلدیاتی انتخابات میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تیرہ ماہ کے بچے کے خلاف درج مقدمے کا نام خارج کرنےکے لئے دائر درخواست کی سماعت،،،عدالت نے پولیس کو اصل ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔

تیرہ ماہ کے بچے اقدس کو اسکا باپ اپنی گود میں اٹھا کر عدالت میں پیش ہوا۔

(جاری ہے)

بچے کے باپ خالد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اسکے تیرہ ماہ کے بیٹے کے خلاف بیلٹ پیپر پھاڑنے،لڑائی مار کٹائی کرنے کے الزاامات لگا کر دہشت گردی کاجھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے لہذا اسکے بیٹے کے خلاف تھانہ سٹی شیخوپورہ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تیرہ ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ بچے کے ہم نام آدمی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو اصل ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :