کراچی:تین سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج‘وزیراعلیٰ جانے کی کوشش‘پولیس کا تشدد‘لاٹھی چارج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 15:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر۔2015ء)کراچی میں اساتذہ نے تین سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدیداحتجاج کیا ۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ جانے کی کوشش کی ۔پولیس نے اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا اور واٹرکینن کا استعمال کیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی میں اساتذہ نے تین سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے اساتذہ کا کہناہے کہ ان تین برسوں سے تنخواہ نہیں مل رہی انکی معاشی حالت انتہائی خراب ہوچکی ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی بڑی تعداد اندرون سندھ سے بھی احتجا ج کیلئے آئی ۔یاد رہے سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں بھی انکی ڈیوٹیاں لگائی ہیں تاہم تاحال انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔پولیس نے بلدیہ ٹاوٴن جانے والے راستے کو بند کردیا مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کمانڈوز کو بھی طلب کرلیاگیا۔پولیس کے تشدد سے متعدد اساتذہ زخمی ہوئے کئی کی حالت شیلنگ کے باعث غیر ہوگئی دوسری جانب انتظامیہ کا کہناہے کہ گھوسٹ اساتذہ کی وجہ ادائیگی روکی گئی ہے ۔اساتذہ کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے اسکی تکمیل پر ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔