جان کیری کی آمد کیخلاف فلسطینی سراپا احتجاج،مظاہرے، جلوس نکالے گئے

بدھ 25 نومبر 2015 15:02

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ آمد پر مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے گئے جن میں جان کیری کی آمد کیخلاف سخت احتجاج کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی رام اللہ آمد پرفلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے باہر ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے جان کیری کی آمد کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جان کیری کی جانب سے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے یہودیوں پر چاقوؤں سے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی حکومت کی اسرائیل نوازی کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی وزیرخارجہ کے فلسطین سے فوری طورپر نکل جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صہیونیوں کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں مگر جان کیری کو اسرائیلی مظالم نہیں بلکہ فلسطینیوں کی تحریک ہی دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :