پھانسیوں کا ممکنہ رد عمل، بنگلہ دیش نے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا
پاکستانی ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا،مالک مکان کا سفارت خانے سے مزید کنٹریکٹ کرنے سے انکار
بدھ 25 نومبر 2015 14:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں قائم بنگلہ دیشی سفارت خانے نے پاکستانی ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا ،بنگلہ دیش حکومت نے اپنا سفارت خانہ عدالتوں کی جانب سے سیاستدانوں کو پھانسیاں دیئے جانے کے ممکنہ رد عمل کے پیش نظر بند کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام اور پاکستان دشمنی کی بھینٹ چھڑنے والے دو سیاستدانوں علی احسن مجاہد اور نیشنل پارٹی کے صلاح الدین قادر چوہدری کو دی گئی پھانسی پر پاکستان میں ممکنہ رد عمل کے پیش نظر اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔
سفارت خانے کے نمبر پر کال کی گئی تو نمبروں پر بنگالی زبان میں آٹو میٹک آنسرنگ مشین کام کررہی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ جس عمارت میں بنگلہ دیش کا سفارت خانہ تھا اس کوٹھی کے مالک نے سفارت خانے کیساتھ کنٹریکٹ ختم ہونے پر دوبارہ معاہدہ نہ کرنے بارے سفارت خانے کو مطلع کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس 6 ججز کا خط گیا مگر کیا ایکشن لیا گیا؟
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.