مکران ؛ کوسٹل ہائے وے پر پسنی میں مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 22افراد گرفتار کر لیا

بدھ 25 نومبر 2015 14:43

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء)مکران کے علاقے کوسٹل ہائے وے پر پسنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 22افراد کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے اور یہ غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ داخل ہونے کے خواہش مند تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مکران کے علاقے کوسٹل ہائی وے پر پسنی میں کراچی سے گوادر جانے والی کوچ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 22افراد کو گرفتارکر لیا ہے ، ملزمان کا تعلق سند ھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ،تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے ، ترجمان کوسٹل ہائی وے کے مطابق ملزمان گوادر سے ایران کے راستے یورپ داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے ۔تمام ملزمان کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔