احتجاج رنگ لے آیا:کیوبا سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے گریجویٹس کوسرٹیفیکیٹس دے دیئے گئے ، میڈیا رپورٹس

بدھ 25 نومبر 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) کیوبا سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے گریجویشن کو سرٹیفیکیٹس دے دیئے گئے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے پی یام ڈی سی عہدیداروں کو اس وقت تک گھیرے رکھا جب تک کہ انہیں ایک سال کے لئے پریکٹس کرنے کو سرٹیفیکیٹس جاری نہ کر دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹرز کو آر ایم پی سرٹیفیکیٹس جاری کر دیئے تاہم یہ ہدایت بھی کی کہ وہ حلف نامہ جمع کروائیں گے اور سال کے بعد ایک سپلشسٹ ڈاکٹر کی جانب سے سرٹیفیکیٹس جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 930 پاکستانیوں نے 2007 اور 2008 میں کیوبا کا سفر کیا اور وہاں اپنی ایم بی بی ایس اور ہاؤس جاب مکمل کی ہے انہوں نے پی ایم ڈی سی سے مطالبہ کر رکھا تھا کہ وہ ایک سال تک ان تک پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے تاہم پی ایم ڈی سی آر ایم پی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کیا کیونکہ کونسل سمجھتی تھی کہ ڈاکٹرز کے پاس کلینکل پریکٹس نہیں ہے ۔ گریجویشن کی دنوں سے احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے کونسل کے گیٹ بند کر دیئے تھے اور یہ اعلان کر دیا کہ وہ پی ایم ڈی سی کے کسی عہدیدار کو نکلنے نہیں دیں گے جب تک کہ ان کو سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کر دیئے جاتے ۔

متعلقہ عنوان :