وزیر اعظم کا شہید خاتون پائلٹ کے والد کو فون

مریم مختار پوری قوم کی بیٹی تھی ،بے مثال قربانی دی ،نواز شریف

بدھ 25 نومبر 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے شہید پائلٹ مریم مختار کے والد کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان کی بیٹی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کرنل(ر)مختار احمد کو ٹیلی فون کیا ہے اورگزشتہ روز پاک فضائیہ کی مریم مختار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،مختار احمد نے کہا کہ بیٹی کی شہادت پر فخر ہے ، مریم مختار صرف میری بیٹی نہیں بلکہ آپ کی بھی بیٹی تھی جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یقینا مریم مختار میری ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی بیٹی تھی ہے ،مریم مختار کی بے مثال قربانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ان کی شہادت پوری قوم کی بخشش کا سبب بنے گی،وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مریم مختار کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :