چوہدری محمدسرورکا بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے خلاف 5دسمبر کے بعداے پی سی بلانے کا اعلان

بدھ 25 نومبر 2015 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کے خلاف 5دسمبر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفر نس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات میں فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے جد وجہد کی جائیگی ‘ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسر ے مر حلہ کی انتخابی مہم کاآغا زکل27نومبر سے روالپنڈی سے انتخابی کا آغاز کیا جا ئیگا‘پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارات دلوانے کیلئے بھی تحر یک انصاف بھر پور جد وجہد کر یگی ‘ بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلہ کی انتخابی مہم میں100سے زائد مقامات جلسے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بد ھ کے روز میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری انتخابی مر حلے کے دوران روالپنڈی ‘خوشاب ‘ناروال ‘سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع کے دوران تحر یک انصاف بھرپور انتخابی مہم چلائی گی جس کے تحت ہر یونین کونسل میں تحر یک انصاف جلسے ‘جلسوں اور کار نر مٹینگز منعقد کر یگی اور مجموعی طور پر200سے زائد جلسے کیے جائیں گے جن سے میرے علاوہ تحر یک انصاف کے ضلعی آرگنائزر اور دیگر عہدیداران بھی شر یک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :