Live Updates

آسٹریلیا کے وزارت خارجہ کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال

بدھ 25 نومبر 2015 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے وزارت خارجہ کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اُن کی رہائش گاہ بنی گالا، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈاکٹرمشل فورسٹر اور پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مس مارگریٹ ایڈمسن نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، چیئرمین پی ٹی آئی کے مشیر و سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، پارٹی رہنما علیم خان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور،عمومی سیاسی صورتحال اور خیبرپختوانخوا میں تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے اُمور بھی زیر غور آئے۔ آسٹریلین وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورپارٹی رہنماوٴں کی قومی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو سراہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات