چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورچین کے صدر کا عظیم تحفہ ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیو ں کو چھو رہے ہیں‘سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی قونصل جنرل یوبورن سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور، چین کے صدر کا پاکستان کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے‘ دونوں ملکوں کی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چین کے قونصل جنرل یوبورن سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیو ں کو چھو رہے ہیں۔سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔چینی قونصل جنرل یوبورن نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف نے سی پیک کے منصوبوں کیلئے انتھک محنت کی ہے۔