اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان

بدھ 25 نومبر 2015 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان۔ وزارت بجلی وپانی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو جلد بھجوائے جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست وزارت پانی وبجلی کے ذیلی ادارے سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا کو بھجوائی جائیگی۔ نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یہ تجویز کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :