این اے118‘ الیکشن ٹر یبونل کیمسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کیخلاف تحر یک انصاف کی پٹیشن مسترد

بدھ 25 نومبر 2015 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) لاہور کے الیکشن ٹر یبونل کے جج محمد رشید قمر نے(ن) لیگی ایم این اے ملک ریاض کے خلاف دھاندلی ثابت نہ ہونے پر تحر یک انصاف کی پٹیشن مسترد اور انکی درخواست کو بھی خارج کر دیا‘ ٹر یبونل نے اپنے فیصلے میں عام انتخابات میں لاہور کے این اے 118سے کامیاب ہونیوالے ملک ریاض کی کا میابی کو بر قرار ررکھا ہے‘الیکشن کمیشن کے باہر (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے جبکہ تحر یک انصاف کے امیدوار حامدزمان نے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپر یم کورٹ جانے یانہ جانے کا فیصلہ کیا جا ئیگا لیکن فیصلہ سننے کے بعد لگتا ہے کہ فیصلہ کہیں اور سے لکھا آیا ہے اور اگر الیکشن ٹر یبونل کے پہلے جج جسٹس (ر) کاظم ملک ہوتے تو99یقین ہے کہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف اور تحر یک انصاف کے حق میں آتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز الیکشن ٹر یبونل کے جج محمد رشید قمرنے (ن) لیگ کے لاہور کے حلقہ این اے118سے کا میاب ہونیوالے ملک ریاض کے خلاف تحر یک انصاف کے حامدزمان کی جانب سے دھاندلی اور (ن) لیگی ملک ریاض کے انتخابی نتائج کوکالعدم قرار دینے کے متعلق درخواست کا تقر یبا 2سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے میں دھاندلی ثابت نہیں ہوسکی اس لیے تحر یک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی درخواست بھی خارج کی جارہی ہے اور ملک ریاض کی کامیابی کو درست قرار دیا گیا ہے ٹر یبونل نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ نادرہ سے حاصل ہونیوالی رپورٹس میں بھی انتخابی دھاندلی یا ووٹ میں فراڈ ثابت نہیں ہوسکا جبکہ ٹر یبونل کے فیصلہ سنانے کے وقت (ن) لیگ کے ملک ریاض اور تحر یک انصاف کے حامدزمان کے علاوہ انکے وکلاء بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ملک ریاض نے کہا کہ کہ ٹر یبونل کا فیصلہ وزیر اعظم نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور (ن) لیگ کی فتح اور دھاندلی کا شور مچانیوالوں کی شکست ہے اور آج کے فیصلے سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ تحر یک انصاف دھاندلی کا جھوٹا پر وپر پگنڈہ کرتی رہی ہے