میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ڈپٹی میئر کے پارٹی ٹکٹ حصول کے لئے مسلم لیگ (ن) ہاؤس لاہور میں گزشتہ روز درخواست جمع کروا دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2015 14:01

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 نومبر۔2015ء ) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے جنرل سیکر ٹری اور چیئر مین سٹی کونسل( 10)رانا ایوب اسلم منج نے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ڈپٹی میئر کے پارٹی ٹکٹ حصول کے لئے مسلم لیگ (ن) ہاؤس لاہور میں گزشتہ روز درخواست جمع کروا دی ہے ۔وائس چیئر مین ڈاکٹر نوید احمد شیخ ،صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم،لالہ اخلاق ملتانی، سرپرست سپریم انجمن تاجران حاجی محمد اسلم بھلی، صدر جاوید ظفر، جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ، حاجی محمد عابد ‘ آفتاب بٹ‘ چوہدری غلام سرور ، رانا اکرام اللہ ،چوہدری محمد اصغر ، چوہدری خالد جٹ ‘ ملک شاہد رسول اور فیصل آباد کے تاجروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھی۔

رانا ایوب اسلم منج کو تاجر وں کی بھرپور حمائت کی وجہ سے ہارٹ فیورٹ بھی تصور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ایوب اسلم منج نے کہا کہ ملکی ترقی ،خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے تاجربرادری کا کردار مسلمہ حقیقت ہے۔ ملک کے تمام تاجر محب وطن اور ٹیکس گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ باشعور عوام کنٹینروں پر ناچ گانے کی سیاست نہیں عوامی خدمت کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بااختیار بنائیں گے۔