پنجاب بھر میں خطر ناک عمارات بارے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے سلسلے میں صوبہ بھر کے ٹاؤنوں میں سروے کا عمل شروع

بدھ 25 نومبر 2015 13:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء ) پنجاب بھر میں خطر ناک عمارات بارے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے سلسلے میں صوبہ بھر کے ٹاؤنوں میں سروے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ایسی عمارات کی نشاندہی ہو اور قیمتی جانوں کو قبل از وقت محفوظ کیا جا سکے - اس سلسلے میں ایک پر فارمہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ پر فوی طور پر عمل درآمد کیا جائے گا - اس امر کا اظہار پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر علی عنان قمر نے بلڈنگز کنٹرول میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا - اس موقع پر متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے -انہوں نے کہا کہ پہلے سے تیار شدہ عمارات میں دوبارہ کھدائی کرکے کسی کو تہہ خانہ بنانے کی قطعی اجازت نہ ہوگی کیونکہ اس عمل سے عمارت کی بنیاد کمزور ہو جاتی ہے -ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی سزا کے بارے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے- انہوں نے کہا کہ کمشنر لیول پر ٹیکنیکل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ ڈویژن بھر میں ایسی عمارتوں کے بارے ڈیٹا حاصل ہوسکے-انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی میں بھی پرانی عمارات کا سختی سے سروے کیا جارہا ہے تاکہ ان کی نوعیت بارے بھی معلومات مل سکیں-

متعلقہ عنوان :