اسلام آباد ‘ ایئر پورٹ پر اے این ایف کی کارروائی،ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

بدھ 25 نومبر 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون یوگنڈا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بے نظیربھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے یوگنڈا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ‘اے این ایف نے گلشن اقبال کراچی کے رہائشی نصیر نوید کے جوتوں اور پرس میں چھپائی گئی چارسو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ‘ملزم غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے یوگنڈا جا رہا تھا ‘ملزم کو تفتیش کیلئے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :