پشاور ‘ مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘ 49مشتبہ افراد گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد

بدھ 25 نومبر 2015 13:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد کر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاایس ایس پی آپریشن کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت 49مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :