کوئٹہ ‘قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی

بدھ 25 نومبر 2015 13:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجہ میں 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی سریاب عبدالوحید خٹک کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل محمد عاشق ،کانسٹیبل غلام فریداورکانسٹیبل عبدالغنی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔دھماکے سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ۔ایس ایس پی سریاب نے مزید بتایا کہ دھماکے میں 2 سے 3کلو وزنی بم استعمال کیا گیاجس سے دو اہلکار معمولی زخمی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔